سڈنی: (روزنامہ دنیا) آسٹریلوی نوجوان نے لاک ڈاؤن کے دوران بھی فشنگ کا شوق پورا کرنے کا طریقہ تلاش کر لیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن کے باعث گھر میں بند آسٹریلوی نوجوان سیم رومیو کو فشنگ کا شوق ہے، اُس نے لاک ڈاؤن میں بھی مچھلی پکڑنے کے کام کو ترک نہیں کیا اور اپنے گھر کی بالکونی پر کھڑے ہوکر کئی فٹ دور سمندر سے ڈرون کے ذریعے مچھلی پکڑ لی۔
سیم رومیو نے ڈرون میں فشنگ راڈ باندھی اور اسے سمندر کی جانب روانہ کر دیا۔ آدھے گھنٹے کے انتظار کے بعد اسے کامیابی ملی اور ڈرون نے اس کو ایک تازہ مچھلی پیش کر دی۔