ہرنوں کی سماجی فاصلے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

Last Updated On 23 April,2020 10:55 pm

لندن: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ہرنوں کی نایاب تصویر نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے علاقے ’بوسکیسل‘ میں 4 ہرنوں کی ایک ساتھ تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی، تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہرن اپنے درمیان تقریباً 6 فٹ کا فاصلہ رکھ کر کھڑی ہیں۔

سینکڑوں صارفین نے کوروناوائرس کے تناظر میں تبصرہ کرتے ہوئے ہرن کے اقدام کو قابل تعریف قرار دیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ انہوں نے وہ کام کردکھایا جو انسان نہیں کررہے۔

خیال رہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث سڑکیں خالی ہونے سے جانور انسانی آبادیوں میں چہل قدمی کے لیے نکل آتے ہیں۔

برطانیہ میں بھی چار ہرن جنگل سے ٹہلتے ہوئے سڑکوں پر آگئیں، کیمرے کی آنکھ نے ایسی حیران کن عکس بندی کی جس میں ایسا گمان ہورہا ہے کہ جانوروں نے سماجی فاصلہ اختیار کر رکھا ہے۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ جانوروں کو نہیں پتہ وہ کیا کررہے ہیں لیکن انسانوں کو چاہیے کہ وہ ان سے سیکھیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر کی طرح برطانوی حکام نے بھی شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی سختی کی ہے۔