کراچی: باکسر عامر خان نے 1500 مستحق گھرانوں کو راشن فراہم کر دیا

Last Updated On 23 April,2020 05:35 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی طرف سے کراچی کے قدیم علاقے لیاری کے 1,500 مستحق گھرانوں میں راشن فراہم کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل باکسر عامر خان کی جانب سے پاکستان میں مستحقین کیلئے راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ان کی طرف سے کراچی کے قدیم علاقے لیاری کے 1,500 مستحق گھرانوں میں راشن فراہم کیا گیا، قومی باکسر نادر بلوچ کی مدد سے راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔

سابق عالمی چیمپین عامر خان کا کہنا ہے کہ لیاری باکسنگ کا گڑھ ہے، لیاری کے لوگ کھیلوں خاص طور پر باکسنگ سے بہت محبت کرتے ہیں، مستحقین کو راشن کی فراہمی میری لیاری سے محبت کا اظہار ہے،پاکستان میں12 ہزار راشن بیگ تقسیم کئے ہیں جس سے 60 ہزار مستحق افراد مستفید ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: مشکل کی گھڑی میں باکسر عامر خان غریبوں کی مدد کیلئے میدان میں آگئے

واضح رہے کہ اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ویڈیو شیئر کی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا تھا کہ اسلام آباد میں عامر خان اکیڈمی میں غریب و نادار افراد میں امداد راشن تقسیم کیا جا رہا ہے، اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر زلفی بخاری بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عامر خان نے لکھا تھا کہ لاک ڈاؤن کے باعث پاکستان میں ہزاروں افراد کے پاس کھانے کو راشن نہیں ہے عامر خان اکیڈمی سے ہزاروں لوگوں نے راشن حاصل کیا۔

Advertisement