لاڑکانہ: (دنیا نیوز) لاڑکانہ میں کورونا وائرس سے لوکل ٹرانسمیشن کے کیسز میں اضافے کے بعد مزید 4 محلے سیل کر دیئے گئے، لاڑکانہ میں سیل ہونے والے علاقوں کی تعداد 7 ہوگئی۔
لاڑکانہ میں سیل ہونے والے علاقوں میں علی گوہر آباد، سمیع آباد، سامٹیہ روڈ اور قافلہ سرائے کے علاقے شامل ہیں، لاڑکانہ کے علاقے نواں تک، دڑی محلہ اور باقرانی روڈ 5 روز سے سیل ہیں۔
خیال رہے ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 ہزار 513 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 224 ہوگئی۔ اب تک 2 ہزار 337 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔