پٹرول پمپ سے خریدے لاٹری ٹکٹ نے کروڑ پتی بنا دیا

Last Updated On 25 April,2020 08:43 am

لندن: (روزنامہ دنیا) برطانوی شہری اپنی ناقابل یقین قسمت کے باعث لاٹری ٹکٹ سے 5 کروڑ 80 لاکھ پاؤنڈ کی رقم جیت کر کروڑ پتی بن گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن میں مقیم 48 سالہ شخص نے پٹرول پمپ سے خریدے گئے لاٹری ٹکٹ سے کروڑوں پاؤنڈ کی خطیر رقم جیت لی۔ رائن ہوئیل نامی برطانوی شہری کا کہنا ہے کہ مجھے لاٹری کمپنی کی جانب سے ای میل موصول ہوئی جسے دیکھ کر سمجھا کہ 2 پاؤنڈ جیتے ہیں لیکن جب اکاؤنٹ چیک کیا تو انکشاف ہوا کہ کروڑ پتی بن چکا ہوں۔

رائن کا کہنا تھا کہ وہ اب میں اپنے والد کو ملازمت نہیں کرنے دے گا بلکہ انعام میں جیتی رقم سے اپنے گھر والوں کیلئے تمام اشیا مہیا کرے گا۔