2 دیو قامت گدھ کتوں کا شکار کرنے کیلئے گھر کی کھڑکی پر آگئے

Last Updated On 25 April,2020 08:37 am

واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) امریکا میں 2 دیو قامت گدھ کتوں کا شکار کرنے کے لئے گھر کی کھڑکی پر آگئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ایک ویڈیو میں دو گدھ کتوں کو اپنی غذا بنانے کی غرض سے گھر کی کھڑکی پر لپکے لیکن بدقسمتی سے انہیں اپنا شکار نہیں مل سکا۔ کھڑکی پر شیشہ نصب ہونے کے باعث گدھ واپس چلے گئے اور کتے محفوظ رہے۔

کتے کی مالکن نے کیمرے کی آنکھ سے مذکورہ مناظر قید کئے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔ گدھ کی کھڑکی پر آمد کے بعد کتوں نے بھی مزاحمت کی کوشش کی لیکن شیشہ نصب ہونے کے باعث تمام وار خالی گئے۔