ما ں کی ممتا جیت گئی، بپھرے بیل کو مات، نومولود محفوظ

Last Updated On 26 April,2020 01:15 pm

بیجنگ: (روزنامہ دنیا) چین میں ماں نے اپنی نومولود بچی کو بپھرے بیل کے حملے سے بچا لیا جبکہ پولیس نے بیل کو ہلاک کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے شہر ہیون میں بپھرا ہوا بیل فرار ہو کر ایک محلے گھس گیا اور ماں سمیت نومولود بچی پر حملہ کر دیا۔ خوش قسمتی سے ماں کی ممتا نے اپنے نومولود بچی پر آنچ نہ آنے دی اور بیل کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، ماں اور بچی کی علاقہ مکین نے بھی مدد کی۔

بیل کو ذبح خانے منتقل کیا جا رہا تھا کہ اسی دوران وہ گاڑی سے اتر کر فرار ہو گیا تھا، اس سے پہلے کہ کوئی جانی نقصان ہوتا پولیس نے بیل کو گھیرے میں لے کر گولی مار کر ہلاک کر دیا۔