آسٹریلیا میں جنگلی حیات کے پارک سے مگرمچھ کے بچے فرار

Last Updated On 27 April,2020 10:33 am

سڈنی: (روزنامہ دنیا) آسٹریلیا میں جنگلی حیات کے ایک پارک سے مگر مچھ کے 9 بچے فرار ہو گئے ، یہ مگرمچھ اس پارک سے حفاظتی باڑ میں سوراخ ہوجانے کے نتیجے میں فرار ہوئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے شمال مغرب میں میلکم ڈگلس کروکوڈائل پارک سے فرار ہونے والے ان مگرمچھوں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ حکام کے مطابق مجموعی طور پر 11 مگر مچھ اس پارک سے فرار ہوئے تھے ، جن میں سے دو کو پکڑا جا چکا ہے۔

پارک انتظامیہ کے مطابق ان بچوں کی عمریں دو سے تین ماہ کے لگ بھگ ہیں جو نگران سے نظریں بچا کر حفاظتی باڑ میں سوراخ دیکھ کر بھاگ نکلے تھے، تاہم حکام کی جانب سے فوری گنتی کے بعد ان کا پیچھا جاری ہے اور جلد ہی پکڑ کر پارک میں واپس لایا جائے گا۔