چین میں‌ پالتو کتے نے وفاداری کی مثال قائم کر دی

Last Updated On 29 April,2020 10:48 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) پالتو کتے نے وفاداری کی مثال قائم کردی، لاوارث چھوڑ کر جانے والے مالک کا تین سال تک گھر کے باہر بیٹھ کر انتظار کرتا رہا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چین میں مخلص پالتو کتے نے مبینہ طور پر الوداع کہے بغیر جانے والے مالک کے گھر کے باہر بیٹھ کر مالک کی واپسی کا انتظار کیا۔ زیان شہر کے مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ پالتو جانور جس کا نام ہئی زی ہے ، ایک رہائشی کمپلیکس میں دن رات اس جگہ انتظار کرتا نظر آیا جہاں یہ اور اس کا مالک رہائش پذیر تھے۔

کتے کا مالک الوداع کئے بغیر جنوبی کوریا چلا گیا اور لوٹ کر نہ آیا۔ مقامی افراد نے اس وفادار اور مخلص کتے کی دیکھ بھال کی اور اسے اپنانے کی کوشش کی لیکن وہ اپنے حقیقی مالک کے در سے دور نہ ہوا۔