لاک ڈاؤن میں پینگوئینز کا سنگاپور چڑیا گھر کا تفصیلی دورہ

Last Updated On 03 May,2020 04:47 pm

سنگاپور: (نیٹ نیوز) سنگاپور چڑیا گھر لاک ڈاؤن کے باعث عوام کیلئے بند ہے لیکن انتظامیہ کی جانب سے وہاں شیشے کے پنجرے میں قید پینگوئینز کو آزاد چھوڑ دیا گیا۔

کورونا وائرس کی وبا نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور خطرناک وبا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔

لوگ گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں۔ ان دنوں سنگاپور کا چڑیا گھر لاک ڈاؤن کے باعث عوام کیلئے بند کیا گیا تو انتظامیہ کی جانب سے وہاں شیشے کے پنجرے میں قید پینگوئینز کو آزاد چھوڑ دیا گیا۔

شرارتی پینگوئینز نے اس آزادی کو خوب انجوائے کیا اور مختلف جانوروں کے پنجروں کی سیر کی۔ پینگوئینز کی چڑیا گھر کی سیر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔