لاہور: (ویب ڈیسک) عالمی ڈانس ڈے کے موقع پر پہاڑوں پر پاکستانی لڑکے کی ڈانس کرتی ہوئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل بھی ویڈیو کے مداح نکلے۔
عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ٹیڈروس نے پاکستانی لڑکے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملکی پہاڑوں والے علاقوں پر موجود ایک بچہ ڈانس سے محظوظ ہو رہا ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
انہوں نے یونیسف کی ویڈیو شیئر کی۔ ٹویٹر پر عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ٹیڈروس نے ویڈیو دیکھنے کے بعد پاکستانی لڑکے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
Dancing is never canceled
— UNICEF (@UNICEF) April 29, 2020
Little Muhammad in Pakistan reminds us to keep moving on #InternationalDanceDay. pic.twitter.com/M3tLPqknbI
یونیسف کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس بچے کا نام محمد لکھا ہوا ہے، جبکہ ویڈیو میں پہاڑوں سے گھرئے ہوئے ابر آلود آسمان کے نیچے وسیع مسکراہٹ کے ساتھ آزادانہ طور پر جھومتے بچے کو دیکھا جاسکتا ہے۔
Bless You! https://t.co/16J1TlRLMW
— Tedros Adhanom Ghebreyesus (@DrTedros) April 29, 2020
ٹویٹر پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو تقریباً ایک منٹ کی ہے، جس کو اب تک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں اور شیئر کر رہے ہیں، کچھ لوگوں نے ویڈیو کو نام ’زندگی میں آگے بڑھتے ہوئے‘ بھی دیا ہے۔
یونیسیف نے محمد کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ لاک ڈاؤن میں رقص منع نہیں، پاکستان کا ننھا محمد ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمیں آگے بڑھتے جانا ہے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں رقص کا عالمی دن ہر سال 29 اپریل کو منایا جاتا ہے۔