لاہور: (نیٹ نیوز) صحرائے اعظم سے ملنے والے فٹبال کے سائز جتنے چاند کے پتھر کی قیمت 20 لاکھ پاؤنڈ مقرر کر دی گئی ہے۔
یہ کوئی معمولی پتھر نہیں بلکہ زمین پر ملنے والا چاند کے پتھر کا پانچواں بڑا ٹکڑا ہے جو کسی سیارچے سے ٹکر ا کر زمین پر آگرا تھا اور اس کا وزن ساڑھے تیرہ کلوگرام ہے، اس کو اب فروخت کیلئے پیش کر دیا گیا ہے۔
اس نایاب پتھر کو خریدنے کیلئے (20 لاکھ پاؤنڈ ،40 کروڑ 12 لاکھ 91 ہزار سے زائد) کی خطیر رقم خرچ کرنا پڑیگی۔ 13 شہابی پتھر بھی فروخت کئے جائیں گے جن کی قیمت 14 لاکھ پاؤنڈ یعنی 28 کروڑ 9 لاکھ سے روپے سے زائد ہوگی۔