نیویارک: (نیٹ نیوز) امریکا میں قرنطینہ سے تنگ آئے چند بچوں نے 40 سے زائد گاڑیاں چرا لیں، جبکہ کم عمری کی وجہ سے پولیس انہیں گرفتار نہیں کر سکتی۔
امریکی ریاست نارتھ کیرولینا سے تعلق رکھنے والے 19 نوجوان جن کی عمریں 9 سے 16 سال کے درمیان ہیں، تفریحاً گاڑیاں چرا رہے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ تمام بچے گھر میں قرنطینہ کرنے سے بور ہو چکے تھے جس کے بعد انہوں نے گاڑیاں چرانے کا ایک مقابلہ طے کیا۔
سب سے زیادہ چرائی ہوئی گاڑیوں کے ساتھ تصاویر کھینچنے والا اس مقابلے کا فاتح قرار پاتا، 40 گاڑیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔