نوجوان نے راستے میں آنے والے زہریلے سانپ کو چبا ڈالا

Last Updated On 07 May,2020 05:29 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت سے ہمیشہ کوئی نہ کوئی ایسی دلچسپ و عجیب خبریں پڑھنے کو ملتی رہتی ہیں جو سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیتی ہیں، اب ایسی ہی ایک اور خبر آئی ہے جہاں پر ایک نوجوان نے راستے میں آنے پر زہریلے سانپ کو چبا ڈالا اور اس کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حیران کن واقعہ بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر کولر میں میں پیش آیا ہے جہاں سانپ کے راستہ کاٹنے پر نوجوان اس قدر غصے میں آ گیا کہ اس نے سانپ کو پکڑ کر اپنے دانتوں سے اسے کاٹ کر ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا۔

نوجوان کی اس حرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان سانپ کے راستہ کاٹنے پر غصے میں آ کر چلاتا ہے کہ تمہاری جرأت کیسے ہوئی کہ میرا راستہ کاٹنے کی۔اس نوجوان کا نام ’کمار‘ بتایا گیا ہے جس کی یہ حرکت دیکھ کر اردگرد موجود لوگوں نے پولیس کو اطلاع کر دی لیکن پولیس کے آنے تک وہ سانپ کے کئی ٹکڑے کر چکا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ نوجوان شراب کے نشے میں دھت تھا اور اسے نہیں معلوم تھا کہ وہ بہت زہریلا سانپ تھا جس کے کاٹنے سے اس کی موت بھی ہو سکتی تھی۔
 

Advertisement