نیو یارک: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں کچھ ایسی خبریں پڑھنے کو ملتی ہیں جو سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیتی ہیں، ایسی ایک خبر امریکا سے آئی ہے جہاں پر ریاست یوٹا میں پولیس نے ہائی وے پر گاڑی دوڑانے والے 5 سالہ بچے کو پکڑ لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوٹا میں جب پولیس اہل کاروں نے کمسن بچے کو ہائی وے پر گاڑی چلاتا دیکھا تو وہ حیران رہ گئے۔ بعدازاں پولیس نے اشارا دیا جس پر 5 سالہ بچے نے گاڑی پر روک دی۔
بچے نے پولیس کے پوچھنے پر بتایا کہ اس کی ماں نے اسے لمبر گینی کار دلانے سے انکار کر دیا تھا، اس پر اس نے فیصلہ کیا کہ وہ خود ہی کیلی فورنیا سے گاڑی خرید کر لے آئے گا۔
One of our Troopers in Weber Co. initiated a traffic stop on what he thought was an impaired driver. Turns out it was this young man, age 5, somehow made his way up onto the freeway in his parents car. Made it from 17th and Lincoln in Ogden down to the 25th St off-ramp SB I-15. pic.twitter.com/3aF1g22jRB
— Utah Highway Patrol (@UTHighwayPatrol) May 4, 2020
پولیس کے مطابق بچے کے پاس صرف 3 ڈالر تھے جبکہ بچہ گاڑی چلا کر گھر سے تقریباً 5 کلو میٹر دور پہنچ گیا تھا اور خوش قسمتی سے کوئی حادثہ نہیں ہوا۔
اس حوالے سے بچے کے والدین نے بتایا کہ گھر والے جب سو گئے تو بچہ چابی لے کر ایس یو وی گاڑی لے اڑا۔