بیجنگ: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں پسند کی شادی کرنے کے حوالے سے ہمیں اکثر خبریں پڑھنے کو ملتی ہیں تاہم کچھ خبریں ایسی بھی ہوتی ہیں جو سب کو حیران کر دیتی ہیں، ایسی ہی ایک خبر چین سے آئی ہے جہاں پر ایک لڑکی نے دھوکا دینے اور رشتہ ختم کرنے پر اپنے منگیتر کو ایک ٹن پیاز بھیج دیئے۔
برطانوی خبر رساں ادارے ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق چینی لڑکی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے منگیتر سے مخلص تھی مگر وہ میرے جذبات سے ناواقف تھا اور اُس نے اس دوران کہیں اور دلچسپی لی۔
ژاؤ نے بتایا کہ جب میں نے اپنے دوست کی بے وفائی اور دھوکا دہی کو پکڑا تو اُس نے اپنی غلطی تسلیم کرنے اور اس پر نادم ہونے کے بجائے رشتہ ختم کرلیا جبکہ میں نے اُسے کئی بار روکنے کی بھی کوشش کی۔
اب لڑکی نے اپنے منگیتر کو ایک ٹن پیاز تحفے میں بھجوا کر اس کا مقصد بھی بیان کردیا جس بہت ہی حیران کن ہے۔
ژاؤ کا کہنا تھا کہ میں رشتہ ختم ہونے اور اُس کی بے وفائی پر بہت زیادہ روئی ہوں اور اب میں چاہتی ہوں کہ وہ بھی اتنا ہی روئے اور اُس کے آنسو نکلیں۔ میں نے اسے پیاز بھیجے ہیں تاکہ جب بھی وہ پیاز کاٹے اس کی آنکھوں سے آنسو بہیں، مجھے جتنا رونا تھا میں رو چکی ہوں، اب اُس کے آنسو بہانے کی باری ہے۔
دوسری طرف ژاﺅ کے اس سابق منگیتر کا کہنا ہے کہ اس نے لڑکی کو کسی دوسری لڑکی کے لیے نہیں چھوڑا اور نہ ہی میرا کسی اور لڑکی کے ساتھ کوئی تعلق تھا۔ میں نے ژاﺅ کو اس لیے چھوڑا کہ وہ ڈرامے بہت کرتی تھی، ہر چیز میں جب تک وہ ڈراما نہیں کرتی تھی اس سے رہا نہیں جاتا تھا اور اس عادت سے میں بہت زیادہ تنگ آگیا تھا۔