اسلام آباد: (دنیا نیوز) چین میں پھنسے طلبہ کی واپسی کیلئے حکومت نے پلان ترتیب دے دیا، 18 مئی کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز 300 طلبا کو لینے چین جائے گی۔
معاون خصوصی زلفی بخاری نے طلبہ کے والدین کو حکومتی سہولتوں کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔ چین کے شہر ووہان میں پھنسے طلباء کیلئے ایئر ٹکٹ 50 ہزار روپے ہوگا۔ عراق میں پھنسے 250 پاکستانی پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے آج اسلام آباد پہنچیں گے۔
ادھر معاون خصوصی معید یوسف کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کو واپس لانے کی صلاحیت دگنا ہوگئی، اب تک مختلف ممالک سے 23 ہزار ہم وطنوں کو واپس لا جا چکے ہیں، بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی آمد کے 48 گھنٹے بعد ٹیسٹ کرنے کی شرط بھی ختم کر دی۔