واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر رواں سال کے آخر تک کورونا ویکسین کی تیاری کیلئے پر امید، ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری کے سلسلے میں 'آپریشن وارپ اسپیڈ' شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا اس نئے آپریشن کا مقصد ویکسین پر کام، اس کی تیاری اور کورونا وائرس کی مصدقہ ویکسین کے طور پر فروخت کو جلد سے جلد ممکن بنانا ہے۔ انہوں نے کہا ان کی کوشش ہوگی کہ اس سال کے اختتام سے پہلے اس کام کو منطقی انجام تک پہنچا دیں۔
امریکی صدر کا کہنا ہے انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہیے، اگر چین نے پہلے کامیابی حاصل کرلی تو اس سے لیں گے۔