ویانا: (ویب ڈیسک) آسٹريا کے دارالحکومت ويانا ميں حال ہی ميں ایک انوکھا پیش آیا ہے جس میں پوليس نے ايک شخص کو عوامی مقام پر ريح خارج کرنیکی وجہ سے پانچ سو يورو (تقریباً 90 ہزار روپے سے زائد) کا جرمانہ عائد کر ديا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق يورپ کے چھوٹے سے ملک آسٹريا ميں پوليس نے ایک شخص کو زور دار انداز سے ہوا خارج کرنے پر بھاری جرمانے کی سزا سنا دی۔ مذکورہ شخص پر 5 يورو کا جرمانہ عائد کيا گيا ہے۔
پوليس نے اس فطرتی عمل پر غير معمولی جرمانے کی وجہ بيان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس شخص نے دانستہ طور پر يہ حرکت کی اور اس کا رويہ بھی درست نہ تھا۔
اس شخص، جس کا نام جاری نہيں کيا گيا ہے، نے 5 جون کو آسٹرين دارالحکومت ويانا پيش آنے والے اس واقعے کے بارے ميں بتايا کہ پوليس نے اس پر جو جرمانہ عائد کيا، وہ ناجائز ہے۔ اگر اس سے يہ کام سرزد ہو بھی گيا، تو بھی پانچ سو يورو کا جرمانہ بہت زيادہ ہے۔
بعد ازاں ويانا کی پوليس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا موقف بيان کرتے ہوئے کہا کہ بلا شبہ اگر حادثاتی طور پر ہوا نکل جائے، تو کسی کو مشکل ميں نہيں ڈالا جاتا۔ تاہم اس مخصوص واقعے ميں متعلقہ شخص کا رويہ نا مناسب تھا اور وہ پوليس کے ساتھ تعاون کرنے پر بھی تيار نہ تھا۔
پولیس کے مطابق پوليس اہلکاروں سے بات چيت کے بعد متعلقہ شخص بينچ سے اٹھا، پولیس والوں کو غور سے دیکھا اور پھر دانستہ طور پر ان کے قریب زور دار انداز میں ریح خارج کی۔ یہ شخص قانونی طريقے سے اس جرمانے کو چيلنج کر سکتا ہے۔