روم: (روزنامہ دنیا) اٹلی میں باپ بیٹے پر حملہ کرنے والے ریچھ کو ڈی این اے کے ثبوتوں کی روشنی میں موت کی سزا سنا دی گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اٹلی کے شمالی علاقے ٹرین ٹینو میں ماؤنٹ پیلر کے راستے پر 28 سالہ لڑکے کرسٹین میسرونی اور اس کے 59 سالہ باپ فیبیو میسرونی پر اچانک ریچھ نے حملہ کردیا جس سے دونوں زخمی ہوگئے۔
باپ بیٹے پر حملہ کرنیوالے ریچھ پر مقدمہ قائم کیا گیا اور ڈی این اے کے ثبوتوں کی روشنی میں ریچھ کو موت کی سزا سنا دی گئی تاہم جانوروں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی عالمی تنظیموں نے حکام سے یہ سزا واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔