بغداد: (روزنامہ دنیا) عراق سے تعلق رکھنے والے ایک انجینئر نے کورونا لاک ڈاؤن کو کارآمد بنانے کی ٹھانی اور اپنا ماہرانہ صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے ماحول دوست گاڑی تیار کرلی جسے کووڈ 19کا نام دیدیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس گاڑی کی ساری تیاری میں انجینئر نے چیزیں مقامی طور پر تیار کیں اور گاڑی مکمل کرنے کے بعد اس کی آزمائشی ڈرائیو بھی کرلی۔ جو کسی بھی دوسری تیار کردہ گاڑیوں سے کم نہیں بلکہ خاص طور پر اس میں کئی نئے فیچرز ڈالنے کی گنجائش بھی رکھی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پراس گاڑی کی تیاری کے حوالے سے انجینئر کی شیئر کردہ ویڈیو کو صارفین بے حد پسند کررہے ہیں اور کئی نے انجینئر کو اس گاڑی کو کمرشل کرکے پیسے کمانے کا مشورہ بھی دیا ہے۔