ایسے تربوز جنہیں اگایا تو جاتا ہے، کھایا نہیں جاتا

Last Updated On 25 June,2020 10:44 am

ٹوکیو: (ویب ڈیسک) جاپان میں ایسے انوکھے تربوز اگائے جاتے ہیں جنہیں آپ دیکھیں تو حیران ہوئے بغیر نہ رہ سکیں، اس سے بھی زیادہ حیرانی کی بات یہ ہے کہ ان کو آپ سجا تو سکتے ہیں کھا نہیں سکتے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ تربوز جاپان کی پہچان بن چکے ہیں، لوگ ان کو اتنا پسند کرنے لگے ہیں کہ ان کو ڈرائنگ روم میں سجانے کیلئے خرید لیتے ہیں، ایسے لوگوں کی تعداد اتنی بڑھ گئی ہے کہ یہ تربوز طلب بڑھنے پر اب 100 ڈالر تک فروخت ہو رہی ہے۔

ان کو نہ کھانے کی وجہ تو سمجھ میں آتی ہے کہ یہ قدرتی طریقے سے ہی اگائے جاتے ہیں مگر اس کے باوجود ان کے چھلکے اس قدر سخت ہوتے ہیں اور ذائقہ اس قدر خراب ہوتا ہے کہ 100 ڈالر خرچ کر کے بھی نہ کھانے میں ہی بھلائی ہے۔

اب تو کاشتکار بھی یہ کہنا شروع ہو گئے ہیں کہ وہ ان تربوز کو کھانے کیلئے کب اگاتے ہیں، ان کو تو صرف سجاوٹ کیلئے لے جایا جاتا ہے، خصوصا بیرون ملک جانے والے لوگ ان کو اپنے دوستوں اور رشتے داروں کو حیران کرنے کیلئے لے جاتے ہیں یا تحفے میں دیتے ہیں تا کہ ان کی انفرادیت کا رعب قائم ہو جائے۔ اب یہ تربوز انٹرنیٹ پر آن لائن سٹور پر بھی دستیاب ہیں، خریدیں اور آپ بھی اپنے دوستوں کو حیران کر دیں۔