حروف پڑھ سکتا ہوں نمبر نہیں، عجیب کیفیت کا شکار شخص

Last Updated On 11 August,2020 09:36 am

واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) ایک تعلیم یافتہ شخص کے متعلق یہ انکشاف ہوا ہے کہ وہ الفاظ اور حروف تو پڑھ سکتا ہے لیکن شعوری طور پر بھی اعداد یا نمبر اس کی سمجھ نہیں آتے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرین نے آر ایف ایس ( کیونکہ ماہرین مریض کا نام ظاہر نہیں کرنا چاہتے ) نامی شخص کے بارے میں بتایا کہ وہ ارضیاتی انجینئر ہے اس کی عمر 60 سال ہے اور وہ ایک عجیب مرض ‘کورٹیکو بیسل سنڈروم’ میں مبتلا ہے۔ اس مرض میں دماغی خلیات تیزی سے ختم ہونے لگتے ہیں۔ اس شخص کو اعداد الٹے یا ترچھے کے بجائے الجھی ہوئی سویوں کی شکل میں دکھائی دیتے ہیں۔

اگرچہ وہ دماغ میں گنتی کرسکتے ہیں لیکن 2 عدد اور 9 عدد کو سمجھنے میں انہیں بہت دقت ہوتی ہے لیکن 0 اور 1 نمبر انہیں اب بھی سمجھ میں آتے ہیں کیونکہ یہ دونوں عدد انگریزی حروف جیسے ہیں۔ اب جان ہاپکنز یونیورسٹی اور دیگر اداروں کے ماہرین مریض پر مزید تحقیق کررہے ہیں۔