دنیا کی انتہائی پتلی کمر والی خاتون، دیکھنے والے حیران

Last Updated On 11 August,2020 05:40 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) آپ نے دنیا کے سب سے موٹے، پتلے اور لمبے انسانوں کے بارے میں تو بہت سنا ہوگا لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسی لڑکی کے بارے میں بتائیں گے جس کی کمر تمام خواتین میں سب سے پتلی ہے۔ جسے دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا ہے۔

میانمار سے تعلق رکھنے والی انتہائی پتلی کمر والی 23 سالہ سو مو نینگ کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

سو مو نینگ کی تصاویر سوشل میڈیا پر اس لیے وائرل ہو رہی ہیں کیونکہ ان کی کمر کسی عام خواتین کی طرح نہیں بلکہ یہ دنیا کی سب سے پتلی کمر والی لڑکی ہیں۔

23 سالہ لڑکی کا دعویٰ ہے کہ ان کی کمر کا سائز 13.7 انچ ہے اور اس کی خاص بات یہ ہے پتلی کمر انہیں وراثت میں ملی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مجھے کوئی بیماری نہیں ہے، میں مکمل طور پر صحت مند ہوں اور میں اپنے کھانے پینے کا بھی بے حد خیال رکھتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میری اتنی پتلی کمر ہونے میں کوئی برائی نہیں ہے بلکہ میں اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر کے لوگوں کے کمنٹس سے لطف اندوز ہوتی ہوں۔