نئی دہلی: (روزنامہ دنیا) بھارتی شہر بنگلورو سے تعلق رکھنے والا شہری اس وقت گھر چھوڑ کر فرار ہوگیا جب اسے پتہ چلا کہ اس کی بیوی کورونا کا شکار ہوچکی ہے، مذکورہ خاتون مریضہ گزشتہ روز انتقال کر گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی جوڑے کی شادی دو سال قبل ہوئی تھی اور وہ بنگلورو کے علاقے مہالکشمی میں رہائش پذیر تھے، فرار ہونے والے شوہر کی تاحال کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔ بھارتی عورت کو گزشتہ دنوں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ کورونا کے باعث انتقال کرگئی۔
شوہر کورونا رپورٹ آنے کے بعد سے ہی فرار ہے اور اب تک کوئی خبر نہیں ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر بیوی کی آخری رسومات میں بھی شریک نہیں ہوا، مذکورہ شخص کی تلاش کیلئے مختلف علاقوں میں چھان بین کررہے ہیں، امید ہے جلد شہری کو ڈھونڈ نکالیں گے۔