پیرس: (روزنامہ دنیا) لوینڈرکاسنی رنگ کا ایک خوبصورت پھول ہے جس کی 47 اقسام دنیا کے مختلف مقامات پر پائی جاتی ہیں تاہم فرانس کے لیونڈر فیلڈز موسم گرما میں فوٹو گرافی کے شوقین افرادکیلئے کسی جنت سے کم نہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ان پھولوں کی پگڈنڈیوں کے ساتھ ساتھ چلتے ہوئے مسحور کُن وادی کی سیر فوٹوگرافرز کو عکس بندی کا موقع فراہم کرتی ہے۔ لوینڈر ان پھولوں میں سے ہے جس کی کاشت کھیتوں کی شکل میں کی جاتی ہے اور اس کے مسحور کن نظارے دیکھنے والوں کو مبہوت کر دیتے ہیں۔
لوینڈر اپنے خاص قسم کے رنگ کی بدولت فضا کو سحر انگیز بنانے کی قدرتی صلاحیت کا حامل پھول ہے۔