بیجنگ: (ویب ڈیسک)چین سے تعلق رکھنے والی 15 سالہ لڑکی اور ان کے نوجوان دکھنے والے والد کی تصاویر نے سوشل میڈیا کی توجہ حاصل کررکھی ہے۔
لڑکی کا کہنا ہےکہ ان کے والد کے نوجوان نظر آنے کی وجہ سے اکثر لوگ انہیں ساتھ دیکھ کر دھوکا کھا جاتے ہیں اور انہیں بوائے فرینڈ بنادیتے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی لڑکی کی عمر 15 سال اور ان کے والد 35 سال کے ہیں لیکن عمر میں 20 سال کے فرق کے باوجود دونوں کی ایک ساتھ تصاویر نے سب کو حیران کر رکھا ہے۔
ان دونوں باپ بیٹی کا تعلق چین کے شہر لن ژو سے ہے اور یہ اکثر اپنی ایک ساتھ تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے ہزاروں دوست ہیں جو ان کے خوبصورت دکھنے اور ذہنی ہم آہنگی کو سراہتے ہیں۔
لڑکی کا کہنا تھا کہ ان کے والد کے نوجوان دکھنے اور فیشن اسٹائل کی وجہ سے اکثر لوگ غلطی سے انہیں ایک رومانوی جوڑا سمجھ لیتے ہیں اور حتیٰ کہ ایک بار لڑکی کی اسکول کی دوستوں اور ٹیچرز نے بھی ان کے والد کو دیکھ دھوکا کھایا اور والد کو بوائے فرینڈ سمجھ بیٹھے۔