دیوجم مانی چیچک کی ویکسین کیلئے ماڈلنگ کرنیوالی پہلی رانی

Published On 21 September,2020 08:49 am

نئی دہلی: (روزنامہ دنیا) بھارتی ریاست میسور کی رانی دیو جم مانی 18ویں صدی میں چیچک کی ویکسین کی تشہیر اور بیداری کی مہم میں شامل رہیں اوراس کیلئے انہوں نے باقاعدہ ماڈلنگ بھی کی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کیمبرج یونیورسٹی کے مورخ ڈاکٹر نائیجل چانسلر کا کہنا ہے کہ دیوجم مانی کی میسور کے حکمران کرشن راجہ واڈیار سوئم سے 1806میں شادی ہوئی ،اس وقت ان کی عمر بہت کم تھی اور جلد ہی انہوں نے اپنے آپ کو وبائی مرض چیچک کی ویکسین کی تشہیر اور بیداری کی مہم کیلئے وقف کردیا۔

وہ پہلی رانی تھیں جنہوں نے ماڈلنگ کی۔ دیو جم مانی کی ماڈلنگ کی ایک تصویر 2007 میں سودبی کے نیلام گھر میں فروخت کیلئے رکھی گئی تھی۔