پالتو کتے کی وجہ سے پولیس نے ملزم کو رہا کردیا

Published On 28 October,2020 09:11 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) کیربین ملک ڈومینکن ری پبلک میں کرفیو کی خلاف ورزی پر ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا تاہم جلد ہی اس شخص کے ایک معصوم ‘دوست’ نے پولیس پر اس قدر دباؤ ڈالا کہ پولیس نے مجبوراً اس شخص کو چھوڑ دیا۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ دوست کوئی اور نہیں بلکہ اس شخص کا پالتو کتا تھا۔ پولیس کے مطابق کتا پولیس سٹیشن میں داخل ہوا اور پولیس کی کارروائی میں خلل ڈالنے لگا، وہ بار بار اپنے مالک کی شرٹ کھینچ رہا تھا جسے پولیس نے ہتھکڑیوں میں جکڑ رکھا تھا۔

پولیس والوں کو اس کتے پر ترس آگیا جو اپنے مالک کیلئے نہایت بے قرار اور پریشان تھا اور انہوں نے اس شخص کو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ ایک پولیس افسر نے مذاقاً کہا کہ پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ پولیس کسی ملزم کو ایک کتے کے حوالے کر رہی ہے۔ خیال رہے کہ ڈومینکن ری پبلک میں کورونا کے باعث ملگ گیر کرفیو نافذ ہے۔
 

Advertisement