دشمن کو دھوکا دینے کیلئے ہواسے بھرے روسی ٹینک اورمیزائل

Published On 26 October,2020 12:57 pm

ماسکو: (روزنامہ دنیا) جنگ اور محبت میں اگر سب جائز ہے تو جعلی ٹینکوں، توپوں، میزائلوں اور عسکری گاڑیوں کا استعمال روسی فوج کا مرغوب مشغلہ ہے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی افواج ایک عرصے سے ہوا بھرے ٹینک اور دیگر بڑے ہتھیار استعمال کرکے دشمن کو دھوکہ دیتی آرہی ہیں اور آج کے دور میں بھی ان ہتھیاروں کو بہترین حربے کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے، ان تمام ہتھیاروں میں گرم ہوا بھری جاتی ہے اور دیکھنے میں یہ پارک میں رکھے ربڑ کے گھروں اور جمپنگ کیسل کی طرح ہیں جن میں بچے کھیلتے ہیں۔ بچوں کی تفریح کا سامان بنانے والی روسی کمپنیاں ہی جعلی ہیلی کاپٹر،ٹینک اور میزائل بنارہی ہیں۔

اصلی ٹینک اور توپخانہ دکھائی دینے والے یہ ماڈلز دراصل جنگ میں بڑا اہم کردار ادا کرتے ہیں، دشمن کو دیکھنے میں تو یہ اصل لگتے ہیں اس لئے اگر دشمن اصل ٹینک تباہ کر بھی دے تو اس پر دھاک بیٹھی رہتی ہے کہ ابھی مزید ٹینک اور توپخانہ یا طیارے موجود ہیں اور وہ ہار سکتے ہیں۔ یہ کھلونے دیکھنے میں عام سے لیکن میدان جنگ میں ان کی اہمیت مسلم ہے۔