ہیلسنکی: (ویب ڈیسک) فن لینڈ کے ماہی گھر میں میکو نامی خونخوار مچھلی کی 16 ویں سالگرہ منائی گئی تاکہ اس کا ڈپریشن اور احساسِ تنہائی دُور کیے جاسکیں۔
میکو کا تعلق ’گروپر ‘ قسم کی مچھلیوں سے ہے جنہیں بہت خطرناک اور خونخوار سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ صرف اپنے سے چھوٹی مچھلیوں ہی کو نہیں کھاتیں بلکہ اپنے سے بڑی جسامت والی مچھلیوں تک پر حملہ کرکے ان کی کھال اُدھیڑ دیتی ہیں۔
35 پونڈ وزنی میکو بھی خونخوار ہے جو کچھ روز پہلے ہی پورے سولہ سال کی ہوئی ہے۔ اسے فن لینڈ کے ’سی لائف ہیلسنکی ‘ نامی تفریحی مقام کے ایک ماہی گھر میں اکیلا رکھا گیا ہے۔
کورونا وبا کی وجہ سے عوام کےلیے یہ تفریحی مقام بند کردیا گیا، میکو پہلے ہی اپنے ٹینک میں تنہا تھی لیکن جب لوگ یہاں گھومنے پھرنے آتے اور اس کے شفاف ماہی گھر کے سامنے کھڑے ہو کر اسے دیکھتے، تو میکو کی تنہائی خاصی حد تک دور ہوجاتی۔