بھوکے شیروں سے بچنے کیلئے بھینسے کی گاڑی کو ٹکر

Published On 29 October,2020 09:24 am

کیپ ٹاؤن: (روزنامہ دنیا) جنگلی بھینسے نے سیاحوں کی گاڑی کو زوردار ٹکر دے ماری، اس کے غصے کی وجہ اس پر حملہ آور شیر تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کے کروگر نیشنل پارک میں ہونے والے دلچسپ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چند بھوکے شیر ایک بھینسے کے پیچھے بھاگ رہے ہیں اور بھینسا اپنی جان بچانے کیلئے دیوانہ وار دوڑ رہا ہے ۔اس دوران شیر اس پر حملہ کرتے ہیں لیکن وہ کسی طرح خود کو چھڑا لیتا ہے۔

ایک شیر بھینسے کی پشت پر اپنے دانت گاڑ لیتا ہے۔ اس دوران سیاحوں سے بھری دو سفاری وہیکلز بھی وہاں آن پہنچتی ہیں، ادھر شیر کے دانتوں سے اذیت میں مبتلا بھینسے کو کچھ اور نہیں سوجھتا تو وہ تیزی سے بھاگتا ہوا آتا ہے اور اپنے سینگوں کو ایک سفاری وہیکل سے ٹکرا دیتا ہے۔ زور دار ٹکر سے گاڑی ہل جاتی ہے جبکہ آواز سے ڈر کر شیر بھی بھینسے کو چھوڑ دیتا ہے۔
 

Advertisement