لوہارنے توپ کے گولوں کو چاقو اور چھریوں میں ڈھال دیا

Published On 01 November,2020 02:38 pm

تائی پے: (روزنامہ دنیا) چین کے ہمسایہ ملک تائیوان کے ایک رہائشی وو سینگ ڈونگ نے توپوں کے گولے جمع کر کے ان سے گھرمیں استعمال ہونیوالی چھریاں اور چاقو بنا ڈالے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ووسینگ ڈونگ نے 30برس کے دوران 4لاکھ سے زائد چاقو اور چھریاں بنالی ہیں جو ان کی آمدن کاذریعہ بھی ہیں۔ ووسینگ ڈونگ 1985میں کن مین جزیرے پر پیدا ہوئے جو چین کی سرزمین سے 2میل دور ہے۔

وہ بچپن سے ہی توپ کے گولے جمع کرتے آرہے ہیں، حیران کن بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی ایسے گولے ہیں جو خانہ جنگی کے دوران ان کے گھر پر بھی گرتے رہے ہیں۔ انہوں نے ان کا مثبت استعمال کرنے کا سوچا اور چاقو چھریاں بنا ڈالیں۔
 

Advertisement