چمٹے کے بغیر گرم تیل میں کھانا فرائی کرنے والی خاتون

Published On 29 October,2020 10:37 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) آج آپ ایک ایسی خاتون سے ملاقات کریں جو کسی چمٹے کے بغیر گرم کھولتے ہوئے تیل میں چیزیں ننگے ہاتھوں سے فرائی کرتی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس نے دیکھنے والوں کو حد درجہ حیران کر دیا ہے۔ ویڈیو میں ایک خاتون دکھائی دیتی ہیں جو ایک برتن میں کھولتے ہوئے گرم تیل میں کوئی کھانا تل رہی ہیں، لوگ اس خاتون کا کھانا بے حد شوق سے کھاتے ہیں اور اس کی وجہ صرف ذائقہ نہیں۔

خاتون کے اس حیرت انگیز عمل کو دیکھ کر لوگ سوچنے پر مجبور ہوتے ہیں کہ آخر خاتون یہ کیسے کر لیتی ہیں۔ خاتون کسی پریشانی کے بغیر اطمینان سے ننگے ہاتھوں سے گرم تیل میں کھانے کی چیزیں ڈال دیتی ہیں اور وہ اس پر کسی تکلیف کا اظہار بھی نہیں کرتیں، وہ کہتی ہیں کہ چمٹے تو ‘لوزرز’ استعمال کرتے ہیں۔

Advertisement