ریوڈی جنیرو:(روزنامہ دنیا) شادی عام طور پر مرد اورخاتون کے درمیان ہی ہوتی ہے تاہم جدید دور میں کچھ بھی ہونا ناممکن نہیں رہا،برازیلی نوجوان نے زندگی گزارنے کا انوکھا راستہ چن لیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق برازیل کے ایک نوجوان نے منگیتر لڑکی کے انکارکرنے کے بعد خود سے ہی شادی کرلی ۔ارجنٹائن کی ایک نیوزویب سائٹ کے مطابق برازیل کی ریاست باہیا کے 33 سالہ پلاسٹک سرجن ڈاکٹر ڈیاگو رابیلونے گزشتہ ماہ ایک لڑکی سے منگنی نے کی تھی تاہم مختلف مسائل کی بناپر لڑکی نے شادی سے انکارکردیا۔
ڈیاگو ربیلو کو پہلے تو اس صورتحال پر شدید دکھ ہوا تاہم اس نے اسے زندگی کا روگ نہیں بنایا بلکہ خود سے ہی شادی کا پروگرام بنا لیا ، نوجوان نے باقاعدہ طور پر شادی کی تقریب منعقد کی جس میں 40کے قریب مہمانوں کو بلایا اور اپنی مذہبی و ثقافتی روایات کے مطابق تمام رسومات بھی ادا کیں ۔