‘آنٹی’ کہنے پر خاتون نے لڑکی کی پٹائی کر دی

Published On 06 November,2020 12:46 pm

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بھارت میں خاتون نے آنٹی کہنے پر بھرے بازار میں لڑکی کی پٹائی کردی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع ایتھا میں مارکیٹ میں خواتین کی بڑی تعداد مذہبی رسومات کی مناسبت سے خریداری کے لیے موجود تھی، اس دوران ایک لڑکی نے خاتون کو آنٹی کہہ کر پکارا تو وہ آپے سے باہر ہوگئی اور لڑکی کے بال پکڑ کر اسے مارنا شروع کردیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون لڑکی کو دھکا دینے کے بعد اسے بالوں سے پکڑ کر تھپڑ مار رہی ہے۔ بعد ازاں وہاں موجود ایک خاتون پولیس اہلکار جھگڑے کو رکوا دیتی ہے لیکن خاتون کی جانب سے لڑکی پر لفظی گولہ باری کا سلسلہ جاری رہتا ہے اور وہ بری طرح اپنے غصے کا اظہار کرتی رہتی ہے۔
 

Advertisement