بھارت، اٹھارہ سالہ لڑکی کے 6 فٹ 7 انچ لمبے بال

Published On 07 November,2020 10:21 am

نئی دہلی: (روزنامہ دنیا) دنیا میں سب سے لمبے بال رکھنے والی 18 سالہ لڑکی نیلانشی پٹیل نے تیسری بار اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

بھارتی ریاست گجرات کے علاقے موداسہ سے تعلق رکھنے والی نیلانشی نے اس سے قبل 2018 میں گینزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرایا تھا، جس کے بعد انہوں نے اگلے سال پھر اپنا ہی ریکارڈ برابر کیا۔

گزشتہ برس نیلاشی کی عمر 17 سال جبکہ اُن کے بالوں کی لمبائی 6 فٹ 2 انچ تھی، اس سے قبل دسمبر 2018 میں جب اُن کی عمر 16 سال تھی تو اُن کے بال پانچ فٹ 6 انچ لمبے تھے۔

اب تیسری بار سال 2020 میں جب نیلانشی 18 برس کی ہوئیں تو انہوں نے سب سے لمبے بال رکھنے والی نوجوان لڑکی کا اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے ایک بار پھر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرایا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ‘میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ بال بڑھانے کی وجہ سے مجھے عالمی اعزاز ملے گا۔