نیو یارک: (ویب ڈیسک) امریکا سے ایک حیران کن خبر آئی ہے جہاں پر ایک امریکی ریاست میں کتے نے میئر کا انتخاب جیت لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ریاست کینٹکی کے چھوٹے سے قصبے میں دریائے اوہائیو کنارے مقیم ریبٹ ہیش ہسٹوریکل سوسائٹی نامی کمیونٹی نے میئر شپ الیکشن میں ووٹنگ نتائج کے بعد فرانسیسی کتے ولبر کو میئر منتخب کرلیا ہے۔
کمیونٹی کے مکینوں کی جانب سے ایک امریکی ڈالر فنڈکے ساتھ ووٹ کاسٹ کیے گئے جس کے نتائج میں ولبر بیسٹ نامی فرانسیسی بل ڈوگ کامیاب قرار پایا جس نے 13 ہزار 143 ووٹ لیے۔
نومنتخب میئر کا اعلان ہسٹوریکل سوسائٹی کے تصدیق شدہ فیس بک پیج پر گزشتہ روز ایک پوسٹ کے ذریعے کیا گیا۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ریبٹ ہیش کمیونٹی کا میئر ایک کتا منتخب کیا گیا ہو بلکہ 1990 سے کمیونٹی ہر 4 سال کے لیے کتوں کو ہی اپنا میئر منتخب کرتی آرہی ہے۔