امریکی صدارتی الیکشن، یوٹیوب پر لاکھوں لوگوں کو جعلی نتائج دکھائے گئے

Published On 05 November,2020 04:32 pm

نیو یارک: (ویب ڈیسک) آن لائن ویڈیوکی مشہور ویب سائٹ یوٹیوب پر امریکی صدارتی الیکشن کے دوران متعدد جعلی لائیو سٹریم ویڈیوز نشر کی گئیں ، انتخابات کے دوران پول بند ہونے سے گھنٹوں قبل انتخابی نتائج لاکھوں مرتبہ ناظرین نے دیکھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدارتی الیکشن کے دوران منگل کی صبح سے متعدد یوٹیوب چینلز نے یہ ویڈیو شیئر کیں، یہ ویڈیو گوگل کی ملکیت والی سائٹ پر بھی چلائی گئیں، جسے آن لائن لاکھوں لوگوں نے دیکھا، اس ویڈیو میں کچھ ایسی ویڈیوز بھی تھیں جن میں اشتہارات چلتے تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوٹیوب کے ترجمان نے ای میل کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ محتاط انداز میں جائزہ لینے کے بعد ہم نے اپنی گائیڈ لائن کو دیکھتے ہوئے کچھ براہِ راست نشریات ہٹا دیں۔ہم اس کے لیے نئی پالیسیاں بنا رہے ہیں، تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی الیکشن: ٹویٹر اور فیس بک نے فیک معلومات والے اکاؤنٹس بند کر دیئے

ٹیکنالوجی سے وابستہ کمپنی کے مطابق شہریوں کی بڑی تعداد ویڈیو اور نتائج دیکھنے کے لیے یوٹیوب پر آتے ہیں، صدارتی الیکشن والے روز پہلے چار رزلٹ جو تلاش کیے گئے ہیں ان میں یہ جعلی ویڈیوز بھی شامل تھیں۔

یوٹیوب کا کہنا ہے کہ متعدد جعلی ویڈیوز شیئر کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا ہے، اور متعدد ویڈیوز کو ہٹا دیا گیا ہے۔

Advertisement