واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا میں ایک ایسے امیدوار کو بھی کامیاب قرار دیدیا گیا ہے جن کا 5 اکتوبر کو کورونا وائرس سے انتقال ہوچکا ہے۔
شمالی ڈکوٹا میں قانون ساز اسمبلی کے الیکشن میں ٹرمپ کی جماعت ری پبلکن کے امیدوارڈیوڈ انڈھیل کامیاب قرار پائے جبکہ 55 سالہ امیدوار ڈیوڈ انڈھیل 5 اکتوبر ہی کو کورونا وائرس کی وجہ ہلاک ہو گئے تھے، امریکہ میں کورونا وائرس اب تک 2 لاکھ 33 ہزار سے زائد شہریوں کو موت کی نیند سلا چکا ہے۔
امریکا میں ارلی ووٹنگ کے ذریعے کی لوگوں نے ووٹ ڈالے جس کی وجہ سے ڈیوڈ نے بھی کامیابی حاصل کر لی۔