واشنگٹن: (دنیا نیوز) دو امریکی مسلمان خواتین پھر کانگریس کی رکن بن گئیں، صدر ٹرمپ الہان عمر اور راشدہ طلیب کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے۔
امریکی انتخابات میں دو مسلمان خواتین پھر منتخب ہوگئیں۔ راشدہ طلیب اور الہان عمر دوبارہ کانگریس کی رکن بن گئیں۔ الہان عمر صومالوی نژاد امریکی ہیں جبکہ راشدہ طلیب کے والدین کا تعلق فلسطین سے تھا، دونوں مسلم خواتین پہلے بھی کانگریس کی ممبر تھیں۔
دوسری جانب امریکا میں واشنگٹن سمیت بیشتر ریاستوں میں پولنگ کا وقت ختم ہو گیا جبکہ گنتی کا عمل جاری ہے۔ اب تک کے ایگزیٹ پولز میں جوبائیڈن کو صدر ٹرمپ پر برتری حاصل ہے۔ جوبائیڈن 238 الیکٹورل ووٹوں کے ساتھ آگے جبکہ ٹرمپ 213 الیکٹورل ووٹ کیساتھ پیچھے ہیں۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ یا جوبائیڈن کو صدارت سنبھالنے کے لیے 538 میں سے 270 الیکٹورل ووٹس کی ضرورت ہے، پولنگ کے مکمل نتائج آنے اور ان کے حتمی سرکاری اعلان کے لیے رواں سال 14 دسمبر کی تاریخ رکھی گئی ہے۔