گورنر پنسلوانیا نے صدر ٹرمپ کا ووٹوں کی گنتی رکوانے کا مطالبہ ماننے سے انکار کر دیا

Published On 05 November,2020 01:39 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) پنسلوانیا کے گورنر نے صدر ٹرمپ کی جانب سے ووٹنگ رکوانے کا مطالبہ ماننے سے انکار کر دیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی نظام کی ساکھ اورالیکشن کو نقصان پہنچ چکا ہے۔ جو بائیڈن کہتے ہیں ووٹوں کی گنتی کےاختتام تک فتح کا اعلان نہیں کروں گا۔

صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی نظام کی ساکھ اور الیکشن کو نقصان پہنچ چکا ہے۔ ادھر جو بائیڈن کہتے ہیں تمام اشارے کامیابی کی طرف جا رہے ہیں ، ووٹوں کی گنتی کےاختتام تک فتح کااعلان نہیں کروں گا۔۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے وکلا نے معنی خیز رسائی مانگی ہے مگر اس کا کیا فائدہ، ہمارے نظام کی ساکھ اور صدارتی الیکشن کو نقصان پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ مشی گن وسکانسن، پنسلوانیا میں ہر جگہ بائیڈن کے ووٹ ہی تلاش کر رہے ہیں اور یہ ہمارے ملک کے لیے بہت برا ہے۔

ادھر جو بائیڈن نے اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اشارے کامیابی کی طرف جا رہے ہیں، نتائج کے مطابق جیت رہے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی کے اختتام تک فتح کااعلان نہیں کروں گا۔ الیکشن کے بعد ماحول بہتر بنا کر ایک دوسرے سے بات کرنا ہو گی۔ جیت میری نہیں، تمام امریکی عوام کی ہو گی۔

پنسلوانیا کے گورنر نے صدر ٹرمپ کی جانب سے ووٹوں کی گنتی رکوانے کا مطالبہ ماننے سے انکار کر دیا، امریکا کی ہوم لینڈ سکیورٹی کے اہلکار کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت کے پاس ایسے کوئی شواہد نہیں ہیں کہ ووٹوں کی گنتی میں کوئی غیر ملکی مداخلت ہوئی ہے۔
 

Advertisement