یورپی قصبہ وہاں منتقل ہونے والوں کو امیر بنانے کیلئے تیار

Published On 10 November,2020 09:20 am

روم:(روزنامہ دنیا) اٹلی کے اکثر قصبوں میں معمر آبادی کے اضافے کے بعد نئے خون کو وہاں بسانے کی خواہش پائی جاتی ہے اور اب آبروزو میں واقع گاؤں سانتو سٹیفنو ڈی سیشنو کی جانب سے پیشکش کی گئی ہے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق گاوں میں بسنے اور کاروبار شروع کرنے والے افراد کو رقم دینے کے ساتھ رہنے کے مکانات کے کرائے میں بھی معاونت فراہم کی جائے گی۔وہاں کے میئر فابیو سانٹاویسا نے کہا ہم کسی کو کچھ بھی نہیں فروخت کررہے ، یہ کوئی کاروباری قدم نہیں، ہم بس اپنے گاؤں کی رونق بحال کرنا چاہتے ہیں ۔

ٹاؤن کونسل کے مطابق نئے رہائشیوں کو مجموعی طور پر ہر سال 8 ہزار یورو دئیے جائینگے جبکہ کاروبار کیلئے 20 ہزار یورو بیک وقت دئیے جائیں گے ۔ان کو رہائش کیلئے ایک جائیداد بھی ملے گی جس کا علامتی کرایہ لیا جائےگا ۔میئر کے مطابق تمام درخواستوں کا تجزیہ کرنے کے بعد مالیاتی تفصیلات کا تعین کیا جائے گا۔
 

Advertisement