بھول بُھلیاں بنانے کیلئے بانس کے 2لاکھ درختوں کااستعمال

Published On 08 November,2020 08:54 pm

روم: (نیٹ نیوز) اٹلی کے شمالی حصے میں ایک سیرگاہ میں بہت بڑی بھول بُھلیاں بنائی گئی ہیں اور اس کیلئے بانسوں کا استعمال کیا گیا ہے۔

جرمنی کے ایک نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اٹلی میں سیاحوں کی دلچسپی کیلئے راستہ تلاش کرنے کا دلچسپ کھیل تیار کیا گیا ہے جس کے لئے خصوصی طور پر دو لاکھ سے زائد بانس کے درخت لگائے گئے ہیں۔

اکثر لوگ ان بھول بُھلیوں میں کھو جاتے ہیں تو ان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرکے راستے کی نشاندہی کی جاتی ہے۔ کئی بار ہیلی کاپٹر کو راستے دکھانے کیلئے بھیجا جاتا ہے۔

اس عجیب وغریب سیرگاہ کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر ہو چکی ہیں۔ اکثر صارفین نے اسے دلچسپ قرار دیتے ہوئے انتہائی مزاحیہ کمنٹس بھی کئے ہیں جبکہ چند ایک نے اسے فضول قرار دیتے ہوئے اسے سیر کا مزا خراب کرنے کا سبب بھی کہا۔
 

Advertisement