ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب سے ایک حیران کن خبر آئی ہے جہاں پر ایک خاتون کے پیٹ میں دانت صاف کرتے وقت ٹوتھ برش چلا گیا جسے ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کر کے نکال دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 20 سالہ سعودی خاتون اپنے دانت صاف کر رہی تھیں کہ اچانک ان کا ٹوتھ برش ان کے حلق میں پھنس گیا۔
خاتون کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے حلق سے ٹوتھ برش کو نکالنے کی کوشش کی تو وہ پھنسل کر ان کے پیٹ میں ہی چلا گیا جس کے بعد انہیں مکہ کے النور ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔
النور ہسپتال پہنچنے کے بعد ڈاکٹرز کی ایک ٹیم نے خاتون کا ایکس رے اور سی ٹی اسکین کیا جس کے بعد خاتون کا فوراً آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خاتون کے پیٹ سے 20 منٹ کے اندر ٹوتھ برش نکال لیا گیا اور اب ان کی جان کو بھی کوئی خطرہ نہیں ہے۔