مسجد الحرام میں عمرہ کی ادائیگی کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا

Published On 01 November,2020 08:45 am

مکہ مکرمہ: (دنیا نیوز) مسجد الحرام میں عمرہ کی ادائیگی کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا، آج سے یومیہ 20 ہزار زائرین عمرہ کی سعادت حاصل کر سکیں گے، 60 ہزار افراد کو نماز کی اجازت ہو گی۔

کورونا کے پیش نظر عمرہ پر عائد عارضی پابندی کے خاتمے کا تیسرا مرحلہ شروع ہو گیا۔ مختلف ممالک سے زائرین سعودی عرب پہنچنا شروع ہو گئے، مسجد الحرام میں کورونا سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کر لی گئیں، عمرہ زائرین کو پہلے تین دن آئسولیشن میں گزارنا ہوں گے۔

 عمرہ کے تیسرے مرحلے پر اعلی ترین طبی معیار اور پروٹوکولز کا اہتمام کیا گیا ہے، ایس او پیز کا مقصد اللہ کے مہمانوں کی صحت اور سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔ مسجد الحرام میں آنے والوں کو ماسک پہننے، ہاتھوں کو سینی ٹائز کرنے، سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی پابندی کرنا ہو گی۔

 

Advertisement