ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عربین مانیٹری اتھارٹی ( ساما) نے 20 ریال کا نیا کرنسی نوٹ جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے بیس ریال کا نیا کرنسی نوٹ جاری کر دیا، یہ نوٹ جی 20 کی سعودی قیادت کی مناسبت سے جاری کیا گیا ہے، اس سال جی ٹوئنٹی کی قیادت ایک برس کے لیے سعودی عرب کے پاس ہے۔
گزشتہ روز ساما نے ایک بیان میں کہا تھا کہ بیس ریال کا یادگاری نوٹ اتوار 25 اکتوبر 2020 میں مارکیٹ میں آ جائے گا جو مملکت میں رائج دیگر کرنسی نوٹس کے ساتھ استعمال ہو سکے گا۔
اس سے قبل سعودی عرب نے 5 ریال کا کرنسی نوٹ بھی جاری کیا تھا، یہ بینک نوٹس جدید ٹیکنالوجیز اور ہائی سٹینڈرڈز کے ساتھ بنائے گئے ہیں۔
ساما کے مطابق بیس ریال کے نوٹ میں کئی تیکنیکی خوبیاں موجود ہیں اور جعل سازی کے امکانات کا سد باب بھی کیا گیا ہے۔
کرنسی نوٹ کا ڈیزائن منفرد ہے، اس پر شاہ سلمان کی تصویر بنی ہوئی ہے، جی ٹوئنٹی کی سعودی قیادت کا مونو گرام بھی موجود ہے، نوٹ کی دوسری جانب دنیا کا نقشہ بنا ہوا ہے جس میں جی ٹوئنٹی میں شامل ممالک کو مختلف رنگوں میں دکھایا گیا ہے۔
احتفاءً باستضافة المملكة العربية السعودية لقمة مجموعة العشرين، أصدرت مؤسسة النقد العربي السعودي ورقة نقدية من فئة العشرين ريالاً.#العشرون_ريالاً#مؤسسة_النقد#SAMA pic.twitter.com/E3NAJv3wMl
— SAMA | مؤسسة النقد العربي السعودي (@SAMA_GOV) October 24, 2020
ساما کی جانب سے نئے کرنسی نوٹ کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔