سعودی شہزادہ نواف بن سعد بن سعود بن عبد العزیز کا انتقال

Published On 21 October,2020 03:04 pm

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) سعودی عرب کے شاہی خاندان کے اہم رکن شہزادہ نواف بن سعد بن سعود بن عبد العزیز انتقال کر گئے۔ مرحوم شہزادے کی نماز جنازہ گزشتہ روز ریاض میں ادا کی گئی۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سعودی شہزادہ نواف بن سعد بن مسعود بن عبدالعزیز انتقال کر گئے ہیں۔ سعودی شہزادے کی نماز جنازہ ریاض میں ادا کی گئی اور مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

سعودی ایوان شاہی نے شہزادے کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔ تاہم شہزادے کے انتقال سے متعلق شاہی خاندان کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
 

Advertisement