اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایف اے ٹی ایف میں سعودی عرب نے پاکستان کی مخالفت نہیں کی، اس بارے میں بھارتی میڈیا پاکستان مخالف جھوٹے پراپیگنڈے کا آلہ کار بنا رہا اور جھوٹ آلاپتا رہا۔
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے سالانہ اجلاس میں تمام رکن ممالک نے پاکستان کی کارکردگی کی تعریف کیا کرڈالی، بھارت کے تن بدن میں آگ لگ گئی، جس پہ بھارتی میڈیا کھسیانی بلی، کھمبا نوچے، جھوٹ پھیلا کر خفت مٹاتا رہا۔
پلانری کے دوران پاکستان کے اقدامات کی تعریف سے بھارت کے چھکے چھوٹ گئے، ایف اے ٹی ایف میں بھارتی میڈیا کا پراپیگنڈہ، ایف اے ٹی ایف کے صدر کا بھرپور جواب دیا، بھارتی میڈیا کے نمائندے کو سوال کرنے پر صدر ایف اے ٹی ایف نے قوانین بارے بتایا۔
اس پہلے ایف اے ٹی ایف پلانری کے دوران بھارتی میڈیا نے پراپیگنڈہ کیا کہ پاکستان کو آن سائٹ وزٹ نہیں ملا۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کے آن سائٹ وزٹ کے لئے سعودی عرب، ملائیشیا، چین نے حمایت نہیں کی جبکہ حقیقت یہ ہے کہ سعودی عرب اور ملائیشیا کو پلانری کے دوران وقت کی کمی کے باعث فلور ہی نہیں ملا، جب فلور نہیں ملا تو حمایت یا مخالفت کیسی؟ صدر ایف اے ٹی ایف مارکس پلیئر کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کنسلٹیشن ایک خفیہ پراسس ہے۔
آن سائٹ وزٹ ہمیشہ اس وقت کیا جاتا ہے جب ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد ہوجائے، آن سائٹ وزٹ سے متعلق نارمل طریقہ کار ہی فالو کیا جاتا ہے، حالیہ پلانری میں پاکستان کے ایکشن پلان پر عمل درآمد کی تعریف بھارت کے سوا تمام ممالک نے کی۔
ایف اے ٹی ایف اندرونی کہانی نے بھارت کے جھوٹ کا پردہ چاک کردیا ۔ ایف اے ٹی ایف میں سعودی عرب نے پاکستان کی مخالفت نہیں کی، بھارتی میڈیا سعودی عرب کی مخالفت کا جھوٹ الاپتا رہا، وقت کی کمی کی وجہ سے سعودی عرب کو موقع ہی نہیں دیا گیا۔