ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی شہری نے گاڑی مسجد الحرام کے دروازے سے ٹکرا دی، پوليس نے ڈرائيور کو گرفتار کرلیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں شہری نے تيز رفتار گاڑی مسجد الحرام کے بيرونی دروازے سے ٹکرا دی۔ واقعہ ميں کوئی جانی نقصان نہيں ہوا۔ پولیس نے گاڑی ٹکرانے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق گرفتار شخص سعودی شہری ہے۔
سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعے کی رات پیش آئے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
UPDATE | A Hyundai car, beige colored, collided at Door 89 of Masjid Al Haram at 10:25 pm And the driver was arrested inside the expansion of King Fahad No one was hurt, Alhamdulillah pic.twitter.com/C4TX6cvODs
— Haramain Sharifain (@hsharifain) October 30, 2020
سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تیز رفتار کار پلاسٹک کی رکاوٹوں کو توڑتی ہوئی مسجد کے بیرونی دروازے سے جا ٹکرائی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔